the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
سعودی عرب کے شاہ سلمان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں شام اور یمن میں محفوظ علاقوں کے قیام پر اتفاق ظاہر کیا ہے ۔ وہائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ ٹرمپ نے گزشتہ سال اپنی صدارتی مہم کے دوران خلیجی ممالک سے کہا تھا کہ وہ شامی مہاجرین کے تحفظ کے لئے محفوظ علاقوں کے قیام میں مدد کریں ۔

بات چیت کے بعد جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے دونوں رہنماؤں نے داعش سے لڑنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر اتفاق ظاہر کیا ۔ بیان کے مطابق صدر نے درخواست کی اور شاہ نے شام اور یمن میں محفوظ علاقوں کے قیام نیز ان بے شمار پناہ



گزینوں کی مدد کے لئے جو جنگ کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں ، حمایت دینے پر اتفاق ظاہر کیا ہے ۔

سعودی پریس ایجنسی نے محفوظ علاقوں کے بارے میں خاص طور سے کوئی ذکر نہیں کیا ۔ اس نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے مابین گہرے اور پائیدار اسٹریٹجک رشتوں کی بات دہرائی ۔ ایک سینئر سعودی ذریعہ نے رائٹر کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے فون پر ایک گھنٹہ بات کی اور انسداد دہشت گردی اور فوجی تعاون نیز اقتصادی تعاؤن بڑھانے پر اتفاق کیا۔لیکن ذریعہ نےیہ نہیں بتایا کہ آیا دونوں رہنماؤں نے شام اور چھ دیگر مسلم ممالک کے باشندوں کے امریکہ میں داخلہ پر ڈولنڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کی گئی پابندی پر بھی بات چیت کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.